• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کیلئے 78 ایکو فرینڈلی ائر کنڈیشنڈ بسوں کی منظوری

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)وزیر اعلیٰ کی جانب سے ابتدائی طور راولپنڈی کے لئے 78 ایکو فرینڈلی ائر کنڈیشنڈ بسوں کی منظوری دے دی گئی۔ نیسپاک کی جانب سے ٹریفک پلان پر سٹڈی کی جا رہی ہے جس کی روشنی میں مزید بسیں اور نئے فیڈر روٹس بھی الاٹ کیے جائیں گے۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت کمشنر آفس میں انٹیگریٹڈ اربن ٹرانسپورٹ پلان کمیٹی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ جاوید احمد قاضی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک اور دیگر نے بھی شرکت کی۔بلال اکبر خان نے کہا کہ فیز ون میں 52کلومیٹر کے 6 فیڈر روٹس تجویز کئے گئے ہیں جو میٹرو بس کے مختلف سٹیشنز صدر، مریڑ، لیاقت باغ، چاندنی چوک، سکستھ روڈ اور فیض آباد سٹیشن تک رسائی دیں گے ۔صوبائی وزیر نےمیٹرو بس آفس صدر کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بسوں کی تعداد میں اضافے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے پیرودہائی بس اسٹینڈ کا بھی دورہ کیا ۔
اسلام آباد سے مزید