• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدہ خاتون، تین طالبات اور نوجوان سمیت پانچ افراد اغواء

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں شادی شدہ خاتون، تین طالبات اور ایک نوجوان سمیت پانچ افراد کو اغواء کرلیا گیا ۔تھانہ ہمک کے علاقے سواں کیمپ سے دسویں کلاس کی طالبہ (ت) کو اغواء کر لیا گیا ۔ مغویہ کے والد محمد زمان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو رضوان اور اس کے والد نے اغواء کیا ۔ تھانہ ریس کورس کے علاقے راول ٹاؤن سے ندیم حسین کی اہلیہ ( س ) اغواء ہو گئی ۔مدعی نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی بیوی کو نفیس ،محمد شفیق ، عرفان اور ارباب نے اغواء کیا ۔ تھانہ مندرہ کے علاقے دیرہ راجگان سے 21 سالہ طالبہ (ا) ،اسی تھانے کے علاقے گنجا مہرہ سے محمد رشید کی بیٹی ( ح) اورتھانہ آرا بازار کے علاقے مدنی محلہ سے شوکت اقبال کے26 سالہ بیٹے عطا اللہ کو موٹر سائیکل سمیت اغواء کر لیا گیا ۔ ادھر وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالب علم مزمل  کو اغوا کر کے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور برہنہ کر کے ویڈیو بنائی گئی۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ  در ج  کر لیا گیا ۔ ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو   سکے۔
اسلام آباد سے مزید