• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سپیشل میٹ سیفٹی ٹیم نے باغ سرداراں مرغی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو بیمار اور کم وزن مرغی تلف کردی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہےکہ شہری پہلے سے ذبع شدہ مرغیاں ہر گز نہ خریدیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223پر رابطہ کریں۔ایک اور کارروائی میں اتھارٹی کی ٹیم نے گنج منڈی کے شیر خان پلازہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ہزار ساشے گٹکا برآمد کرکےتلف کردئیے۔
اسلام آباد سے مزید