• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکینوں کا احتجاج ،بری امام ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپر یشن ملتوی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نے جمعہ کے روز بری امام کے ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن مکینوں کے احتجاج کی وجہ سے ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا۔مکینوں نے بچوں اور خواتین کے ہمراہ سڑک کو بلاک کردیا۔ مذاکرات کے بعد سی ڈی اے حکام نے مکینوں کو ایک ہفتے کی مہلت دی کہ وہ رضاکارانہ طور پر مکان خالی کردیں۔ سی ڈی اے نے گزشتہ روز بیس سے زائد مکان گرائے تھےاور تیس سے زائد کو نوٹس دیا تھا کہ وہ مکان خالی کردیں۔ حکام کے مطا بق یہ مکانات سی ڈی اے کی اراضی پر تعمیر کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید