• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو درجن موٹر سائیکل سوار طلباء کی ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مری سے وفاقی دارالحکومت آنے والی شاہراہ پرʼʼنو تعمیر بائی پاسʼʼ کے نیچے ایک نجی کالج سے بھاگے ہوئے دو درجن موٹر سائیکل سوار طلباء نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی۔عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کے روز طلباء نےخوفناک ہوائی فائرنگ کی جس سے تقریبا پانچ چھ منٹ کے لئے ساری ٹریفک جام ہوگئی جس کے بعد موٹر سائیکلیں آگے چلانا شروع کردیں اور تھوڑی دور ملپور سٹاپ کے قریب جاکر ایک بار پھر فائرنگ کی۔اس دوران ایک موٹر سائیکل زمین پر گر گئی اور اس پر سوار اسی کالج کی یونیفارم میں ملبوس تین طلباء زمین پر گر گئے۔ عینی شاہدین نے ریسکیو 15کو سارے وقوعہ سے آگاہ کیااور ویڈیو بھی بنالی اور اسے تھانہ بارہ کہو کے پٹرولنگ اہلکار نعمت اللہ کو وٹس ایپ کردیا ۔ بعد ازاں جمعہ کے روز جب نعمت اللہ سے اس وقوعہ سے متعلق معلومات طلب کی گئیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ کالجیٹ بچوں کی ہلکی پھلکی شرارت تھی جن کے والدین کو بلوا کر اور ان کی سرزنش کرکے معاملہ ختم کردیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید