• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی کوتاہی پرافسران سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئرپولیس افسران نے کانفرنس میں خصوصی عمل درآمد کمیٹی کی طرف سے بریفنگ دی۔ کانفرنس میں گزشتہ تین دن میں آئی جی کے جاری احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیاگیا۔ آئی جی نے کہا کہ ہم ایک قومی مقصد کیلئے کام کر رہے ہیں۔ تمام سینئر پولیس افسران جاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اور کوتاہی برتنے والے افسران سے وضاحت طلب کریں۔
اسلام آباد سے مزید