• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

دبئی پولیس نے 202 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے زیادہ تر کے پاس وزٹ ویزا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت 112 مرد اور 90 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے 2 ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اکثر افراد وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر فوری رقم کمائی جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید