سری لنکا میں 14ویں سارک ای این ٹی کانگریس میں جنوب ایشیائی ملکوں کے ناک کان اور حلق کے امراض ماہرین نے شرکت کی اور مختلف بیماریوں کے علاج اور بچاؤ کے لیے تبادلہ خیال کیا۔
کانگریس میں خطے کی ایک جیسی بیماریوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا گیا، ان کے علاج اور بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کانگریس میں پاکستان کے 55 جبکہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، مالدیپ اور افغانستان کے ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی۔
پاکستانی وفد کی قیادت پروفیسر اقبال خیانی اور جنرل سیکریٹری پروفیسر سمیع قریشی نے کی۔
پروفیسر اقبال خیانی نے ای این ٹی اسپیشلسٹ کے درمیان تحقیق اور تعاون کے تبادلے پر زور دیا۔
پاکستانی ڈاکٹروں نے اپنے تحقیقی مکالمے پیش کیے جنھیں غیر ملکی ماہرین نے خوب سراہا۔