یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائیاں کر کے صنعا کو دوبارہ حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔
یمنی نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل سمیر الصبری نے کہا ہے کہ حوثیوں سے صنعا کو دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان البیضا اور الجوف صوبوں میں لڑائی میں شدت آ گئی۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ الجوف کے علاقے الحزم میں جیل پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب سعودی اتحادی فورس نے بھی حوثیوں کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہروں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، حوثی حملوں کا سخت جواب دیں گے۔