• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دھمکی کے باوجود روس بھارت کو تیل فروخت کرے گا

تصویر غیر ملکی میڈیا
تصویر غیر ملکی میڈیا

امریکا کی ٹیرف کی دھمکی کے باوجود روس نے بھارت کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

بھارت میں تعینات روسی سفیر ڈینس علیپوف نے امریکا کے ٹیرف لگانے سے متعلق مجوزہ منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اور ٹیرف لگانے والوں نے تعاون کے بجائے دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈوں کا راستہ اختیار کیا، اسی لیے یہ ممالک بھارت کو تیل کی روس سے بہتر پیشکش نہیں کرسکتے۔

روسی سفیر نے خبردار کیا کہ اگر روسی تیل فروخت کی اجازت نہ دی گئی تو دنیا کو جس صورتحال کا سامنا ہوگا توانائی کی منڈیاں اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید