روس اور شمالی کوریا کو زمینی راستے سے ملانے والے پل کا افتتاح کردیا گیا۔
دریائے ٹومن پر تعمیر پل کو دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔
روس اور شمالی کوریا کے پرچموں سے سجے ٹرکوں کا پہلا قافلہ ایک کلومیٹر طویل پل سے گزرا۔ روس اور شمالی کوریا کے وزرائے اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان اس پل کی تعمیر پر برسوں سے بات چیت جاری تھی، گزشتہ برس روسی صدر پیوٹن کے دورہ شمالی کوریا کے دوران منصوبے پر اتفاق ہوا تھا۔