• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصار اللّٰہ کے حملے، 73 افراد زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصار اللّٰہ کے حملوں میں 73 افراد زخمی ہو گئے۔

سعودی اتحادی فورس کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے۔

سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہروں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حوثی حملوں کا سخت جواب دیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ اتوار کو پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید