• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ حملہ: چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے محسن نقوی کی ملاقات


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے  میں شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آنے والی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

اس دوران ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید