• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ خودکش حملہ، مارے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل

شانگلہ میں خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بشام میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم بشام اور کوہستان کے درمیان آمدورفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ شانگلہ میں مسافر وین کو خودکش دھماکے میں اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 

ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی گنڈاپور کے مطابق مسافر وین کو بشام کے مقام پر دھماکے سے اڑایا گیا، مارے جانے والوں میں 5 چینی شہری اور ان کا ڈرائیور شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید