• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دے رہا ہوں، اپنا استعفیٰ چیئرمین کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کا فورم ہے، فاروق ایچ نائیک کمیشن میں پی پی پی کی جانب سے ممبر مقرر تھے۔

قومی خبریں سے مزید