• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔
سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ایسی پالیسی جس سے صوبے کو نقصان ہو حمایت نہیں کریں گے، لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہے۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی وزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ بھارت سے نہیں تین صوبوں سے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وفاق کی بات کر رہے ہیں جنھوں نے صوبے میں دوبارہ دہشت گردی مسلط کی۔ جو آئین کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم آئین کے دائرے میں رہ کر جواب دیں گے۔ 

سہیل آفریدی نے کہا کہ پم پر امن لوگ ہیں 126 دن کا دھرنا کیا ہے ایک گملا بھی نہیں توڑا، میں خیبر سے کراچی تک گیا، اسٹریٹ موومنٹ کی، ایک گملا بھی نہیں توڑا۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم پر تشدد کیا گیا جہاں پر قیام کیا وہاں کی بجلی کاٹی گئی۔ 

انھوں نے کہا کہ میں نے جو سات نکات ڈرافٹ میں دیے وہ سب آئینی اور قانونی ہیں، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم پر امن احتجاج کریں۔

قومی خبریں سے مزید