جماعت اسلامی نے کسی دباؤ کی وجہ سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد نہ کرنے کا بیرسٹر گوہر کا الزام مسترد کردیا۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ جماعت اسلامی پر کوئی دباؤ تھا نہ ہی جماعت اسلامی دباؤ میں کوئی فیصلہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خود کئی بار ملاقات کا وقت دے کر پیچھے ہٹے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی غیرمشروط تعاون کی پیشکش پر صرف خیبر پختونخوا میں اتحاد کی شرط لگائی، جس کے بعد جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ اگر پی ٹی آئی پورے ملک میں اتحاد نہیں کرنا چاہتی تو پھر کسی اور جماعت سے اتحاد کر لے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم کسی دباؤ کی وجہ سے اتحاد پر مذاکرات کےلیے نہیں پہنچے تھے۔