• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، بم دھماکے کی بڑی سازش ناکام، 3 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

روس کی خفیہ سروس نے وسط ایشیائی ملک کے تین مشتبہ دہشتگردوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملک میں بم دھماکے کی بڑی سازش ناکام بنادی۔

روسی میڈیا پر جاری ویڈیو میں تین مشتبہ افراد کو دکھایا گیا ہے جو استاورپول (Stavropol ) علاقے کے پُرہجوم حصے میں بم دھماکا کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

مشتبہ افراد میں سے ایک نے بم میں استعمال کرنے کے لیے ایک کلو گرام کیلیں خریدی تھیں۔ 

خفیہ سروس ایف ایس بی کی جانب سے نگرانی کی ویڈیو میں ان افراد کو گھر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں چھاپہ مار کر آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور تباہی پھیلانے والے مادے قبضے میں لے لیے گئے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشتگردی کرنیوالوں کا تعلق تاجکستان سے بتایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید