• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ستھرا پنجاب پروگرام‘ کا ہدف حاصل نہ ہوسکا


وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعلان کے باوجود ایک ماہ میں صوبہ پنجاب سے کچرا اور گندگی صاف نہیں کی جاسکی۔

ایک ماہ تک چلنے والے ستھرا پنجاب پروگرام کے مطلوبہ اہداف حاصل نہ کیے جاسکے۔

لاہور، گوجرانوالا، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی مقامات پر کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔

صوبے بھر میں بعض مقامات پر سیوریج کا پانی بھی جمع ہونے سے شہریوں کا گزرنا مشکل ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک ماہ میں صوبے بھر میں صفائی مہم چلانے اور وال چاکنگ اور انتخابی بینرز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید