امریکا میں جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرنے والی ایک خاتون کے ویٹرنری میں 5 ٹانگوں والے بھیڑ کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ریاست مسیسیپی میں جانوروں کا اسپتال چلانے والی نٹالی رینوٹ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ اُس نے اس میمنے کو "اسپائیڈر لیمب" کا نام دیا تھا۔
جانوروں کے ڈاکٹروں نے کہا کہ اسپائیڈر لیمب کو ہرنیا کی سرجری کی ضرورت ہے، لیکن اس سے پہلے ہی اس میں بہتری آ رہی ہے۔
جانوروں کے ڈاکٹر جیسن گلاس نے بتایا کہ "اس میں یقینی طور پر کچھ غیر معمولی ہے، وہ دوسرے بھیڑ کے بچوں کے مقابلے میں عام نہیں ہو سکتا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ بھی معمول کی زندگی گزارے گا۔"
نٹالی رینوٹ کا کہنا تھا کہ اسپائیڈر لیمب کا مستقل گھر انکے ساتھ ویٹرنری میں ہی ہوگا اور اسکے ویٹرنری بلز کی ادائیگی کےلیے فنڈز جمع کر رہی ہیں۔