لیہ میں فتح پور ایم ایم روڈ پر خوردنی آئل ٹینکر سڑک سےاتر کر الٹ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر میں موجود 25 ہزار لیٹر سے زائد کوکنگ آئل لیکج کے باعث بہنے لگا۔
ریسکیو اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان قتل کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روزہ توسیع کردی۔
مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاوں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
کراچی کے 9 ٹائونز کے چیئرمین نے لائین لاسزکی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
موٹروے ایم تھری پر ننکانہ صاحب کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے سانحہ سوات پر انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ 10محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔
چلاس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام الدین نے کہا ہے کہ غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں 3 ہیلی کاپٹر میں حصہ لے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل کے علاقے میں بروقت کارروائی کی۔
لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق اغواء کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغواء کر لیا تھا اور کچے کی طرف لیکر فرار ہوگئے تھے۔
صوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی ہلاکت پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے، حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔