• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

اروند کیجریوال کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے اروند کیجریوال کو 15 اپریل تک جیل بھیج دیا۔

عدالت نے اروند کیجریوال کو اہلیہ اور وزراء سے ملاقات کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید