پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہوکر 66 ہزار 796 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 67 ہزار 304 اور کم ترین سطح 66 ہزار 740 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں آج 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا کاروبار 8 ارب 36 کروڑ روپے میں طے ہوا یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن چالیس ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 406 ارب روپے ہے۔