• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستا ن اکتوبر میں انٹر نیشنل بیڈمنٹن ٹومنٹ نا کی میزبا نی کرے گا

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)پاکستان بیڈمنٹن کے زیراہتمام آئی پی ایف انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اکتوبر میں پاکستان میں ہوگا جس میں پہلی مرتبہ 25 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکریٹری سید واجدعلی  چوہدری نے جنگ سے بات چیت کرتےہوئے کہاہے کہ اس ایونٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن ہوگی جو جولائی تک مکمل ہوجائے گی، ٹورنامنٹ 18سے21 اکتوبر تک کھیلا جائے گا انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل بیڈمٹن فیڈریشن نے پاکستان کو اس ایونٹ کی میزبانی دی ہے جس میں امکان ہے کہ 25 سےزائد ممالک کے کھلاڑی انفرادی مقابلوں میں حصہ لیں گے کھلاڑیوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں واجد علی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں ہوں گے کھلاڑی کے سیکورٹی حوالے سے بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزارت پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں فیڈریشن کے ساتھ بھرپورتعاون کررہی ہے انہوں نےکہا  کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ بیڈمنٹن کے عالمی ایونٹ میں اتنی بڑی تعداد میں ملکوں کی شرکت ہوگی جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انٹرنیشنل سیریز  ٹور نامنٹ میں نہ صرف ایشیائی بلکہ یورپی ممالک کے کھلاڑی بھی شر یک ہونگے۔  پاکستان کی جانب سے ٹور نامنٹ میں16 کھلاڑی ایکشن میں ہونگےجن میں چھ جونیئر  اور دس سنیئر کھلاڑی شامل ہونگے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ سے ملک میں اس کھیل کو ترقی دینے میں مدد ملے گی، پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوی کی بحالی میں  بھی مدد ملے گی۔
تازہ ترین