• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس قومی کھلاڑی نے نوال سعید کو میسج کرکے ان کے حُسن کی تعریف کی ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر قومی کرکٹرز کی جانب سے تعریفی پیغامات موصول ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دے کر مداحوں کو خود سے متعلق مزید جاننے کا موقع فراہم کیا۔

شو کے میزبان اعجاز اسلم نے نوال سعید کو چھیڑتے ہوئے اُن کے ایک پرانے بیان کا حوالہ دیا، اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ نوال سعید کو بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔

اس پر نوال سعید نے کہا کہ اوہ میرے خدایا میں اس سے متعلق بات نہیں کر رہی۔


شو کے دوران شو کے میزبان اعجاز اسلم اور نادیہ خان نے نوال سعید سے کہا کہ آپ آج نام بتادیں بس۔

بعد ازاں دونوں میزبان نے کرکٹرز کے نام لینا شروع کر دیئے جس میں نسیم شاہ کا نام لیا گیا۔

نسیم شاہ کے نام پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں میسج کرنے والا شادی شدہ تھا۔

اس عندیے کے بعد اعجاز اسلم اور نادیہ خان نے اداکارہ ثناء جاوید کے شوہر، شعیب ملک کا بھی نام لیا مگر نوال سعید خاموش رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ ایک شو کے دوران اس موضوع پر بات کر چکی ہیں اور اُن کی زبان سے نام بھی نکل چکا ہے، وہ اب اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کا اسی موضوع پر ایک پرانا کلپ بھی خوب وائرل ہوا تھا۔

اداکارہ نوال سعید نے میزبان و اداکار مومن ثاقب کے شو میں بھی کسی کا نام لیے بغیر یہ دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں اداکاروں کے نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں، کرکٹرز پیغامات میں اُن کے حُسن کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید