سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں جرائم کا 2024 کی پہلی سہ ماہی سے موازنہ کیا گیا جس کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 4 ہزار وارداتیں کم ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2024 کے پہلے 3 ماہ میں مختلف جرائم کی 41 ہزار 484 وارداتیں ہوئیں جبکہ سال 2023 کے پہلے 3 ماہ میں مختلف جرائم کی 45 ہزار 849 وارداتیں ہوئی تھیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2024 کے پہلے 3 ماہ میں 5 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے ہیں جبکہ 2023 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 4 افراد قتل ہوئے تھے۔
اسی طرح 2023 اور 2024 کے پہلے 3 ماہ میں اغوا برائے تاوان کی 3 وارداتیں ہوئیں۔ 2024 میں مختلف وجوہات پر 83 افراد قتل ہوئے جبکہ 2023 میں 100 افراد قتل ہوئے تھے۔