• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججوں کو بھیجے گئے مشکوک خطوط میں پاؤڈر پایا گیا، پولیس ذرائع

لاہور ہائیکورٹ : فوٹو فائل
لاہور ہائیکورٹ : فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

 رجسٹرار آفس کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز کو بھیجے گئے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فارنزک ٹیمیں، سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کو بھیجے گئے چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا ہے، پہلا خط دن 11:15 بجے جسٹس شجاعت علی کے پرائیویٹ سیکریٹری کو ملا، شبہ ہے کہ یہ پاؤڈر اینتھراکس ہے، اصل حقائق لیبارٹری رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 5 ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے چار ججز جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین کو خط موصول ہوئے، خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید