• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹارز آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف، دورۂ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کا نوجوان خون پر بھروسہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز میں نیوزی لینڈ کی کپتانی مائیکل بریسویل کریں گے۔ وہ پہلی بار قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ 18اپریل سے شیڈول سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا۔ کئی اہم کھلاڑی آئی پی ایل سمیت مختلف وجوہ کی بناء پر شامل نہیں ، ان کی جگہ تجربہ کار پلیئرز کے ساتھی کئی نوجوان خون کو شامل کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیم سن، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل بھارت میں آئی پی ایل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ول ینگ کاؤنٹی کرکٹ جبکہ ٹام لیتھم گھریلو مصروفیات کی باعث دستیاب نہیں، ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔ پاکستان کے پاس جنوری میں ہونے والی سیریز میں چار ایک کی شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کی وجہ شاہین آفریدی کو قیادت سے محروم ہونا پڑا اور بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتانی مل گئی۔ کیوی اسکواڈ میں ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی ۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مائیکل بریس ویل، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میکونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی۔

اسپورٹس سے مزید