• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: خواتین اور بچے کی قابلِ اعتراض تصاویر شیئر کرنیوالے ملزمان گرفتار

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پشاور کے علاقے ایبٹ آباد میں آن لائن جنسی ہراساں کیس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے خواتین اور کمسن بچے کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ملزمان کئی ماہ سے شکایت کنندگان کو بلیک میل کر رہے تھے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے 3 موبائل فونز اور آئی پیڈ سے قابلِ اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید