• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا خصوصی اور یتیم بچوں کو افطار ڈنر


وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی اور والدین سے محروم بچوں کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

بچوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی، اُن سے سوالات پوچھے اور فرمائشیں کیں، بچوں کو پرائم منسٹر ہاؤس کے مختلف حصوں کی سیر بھی کروائی گئی۔

بچوں نے وزیراعظم سے دانش اسکولوں کا سلسلہ بڑھانے کی اپیل کی جبکہ افطا ر ڈنر میں شریک بچوں کو شہباز شریف نے تحائف بھی پیش کیے۔

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی دانش اسکولوں کا سلسلہ بڑھایا جائے گا، افطار کے موقع پر وزیراعظم نے بچوں کھانا بھی خود پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید