ملتان(سٹاف رپورٹر،نمائندگان)عیدپرتفریحی مقامات پر رش،مری اور فورٹ منرو میں بدترین ٹریفک جام سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،تونسہ بیراج پر ماں بیٹی ڈوب گئیں،تفصیلات کے مطابق عید الفطرکے موقع پرجنوبی پنجاب کے پہاڑی و سیاحتی مقام "فورٹ منرو"میں سیاحوں کا رش رہا۔شہریوں کی آمدورفت میں اضافہ کے باعث ہوٹل مالکان منہ مانگے کرایے وصول کرتے رہے۔فورٹ منرو میں کھانے پینے کے عارضی سٹالز بھی سج گئے۔ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان،راجن پور،لیہّ،مظفر گڑھ،جام پور وغیرہ سے شہری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ فورٹ منرو پہنچےاور موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ عید کی خوشیاں بھی مناتے رہے۔ عید کے پہلے روز گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سےایک گھنٹے کا سفر کم وبیش پانچ سے چھ گھنٹے میں طے ہوا۔اس دوران لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا رہا ۔سیاحوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے دکانداروں نے اشیاء کے منہ مانگے دام وصول کئے ۔ ہوٹل میں کمرہ جو کہ عام حالات میں ایک ہزار روپے سے پندرہ سوروپے تک ملتا ہے ان دنوں میں دس ہزار روپے تک جاپہنچا۔فورٹ منرو میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا ٹریفک کی بدنظمی کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام رہا ۔متعدد سیاحوں نے کمرے نہ ملنے پر رات سڑکوںپر گزاری ۔مری میں بھی سیاحوں کا سیلاب اُمڈ آیا، مری مال روڈ پر سیاحوںبے پہنا رش رہا جس کی وجہ سے اشیاء خورد نوش سمیت ہوٹلوں کے کرایے آسمان سے باتیں کرتے رہے،بیشتر سیاحوں نے مری مال روڈ کے فٹ پاتھوں پر ہی رات گزری، دوسری طرف سے گنجاش سے زیادہ سیاحوں کی گاڑیاں آنے کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور ایکپریس وےپر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،45ہزار سے زیادہ گاڑیا مری پہنچ گئیں،ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے بعض جگہوں پر لڑائی جھگڑے بھی ہوئے، مری انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے وارڈنزسمیت پولیس کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سمیت لیڈیزپولیس کو تعنیات کیا گیا ،مری ا یکپریس وئے پر دومقامی برادریوںمغل برادری اورعباسی برادری میں لڑائی کے باعث ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی جس کی وجہ سے ایکپریس وے گھنٹہ بند رہی۔ دریں اثناء تو نسہ بیراج پر ما ں بیٹی پا نی میں ڈو ب گئیں، سنا نوا ں کا رہا ئشی نیا ز حسین مشو ری اپنے بچوں کے ساتھ تو نسہ بیرا ج پر آ یا تھا ، نیاز حسین کی بیو ی را بعہ بی بی اپنی دو سا لہ بچی اُسوا ء بی بی کو اُ ٹھائےسپر نمبر 5 کی سیڑ ھیو ں پر پا ؤ ں دھو نے گئی کہ اچا نک اس کا پا ؤ ں پھسلا اورما ں بیٹی پانی میں گر کر ڈو ب گئیں،نیا ز حسین مشوری نے اپنی بیوی اور بیٹی کو بچا نے کے لئے چھلا نگ لگا نا چا ہی لیکن و ہا ں پر مو جود لو گوں نے اُسے پکڑ لیا ، اطلا ع پر پٹرو لنگ پو لیس تو نسہ بیرا ج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لا شو ں کی تلا ش شروع کر دی، پا نی گہرا اور تیز ہو نے کی و جہ سے لا شو ں کی تلا ش میں مشکل پیش آ رہی ہے۔دوسری طرف ملتان میں عیدالفطر کے دوران ڈراموں اور سینما گھروں پر شائقین کا خاصا رش رہا۔بیشتر شہریوں کو ٹکٹیں نہ ملنے پر مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ سینما گھروں میںبھارتی فلم سلطان عید کے پہلے روز سے ہی کھڑکی توڑ رش لے رہی ہے۔ادھر پاکستانی فلم سوال سات سو ڈالر ودیگر فلموں کو دیکھنے کیلئے بھی شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔اسی طرح نوشاب تھیٹر ، بابر تھیٹر ،سٹارلٹ تھیٹر ،سنگم تھیٹرپر بھی خاصا رش رہا۔عیدالفطر کے تین دنوں میں ریسٹورنٹس،ہوٹلوں میں رش رہا۔ کینٹ،گلگشت،ممتاز آباد،نیو ملتان،گارڈن ٹائون،ایم ڈی اے چوک،نواں شہر،گھنٹہ گھر،حسین آگاہی،ٖحرم گیٹ ودیگر علاقوں میں آئس کریم،کولڈ ڈرنکس،پان،دہی بھلوں،فروٹ چاٹ،سموسہ کی دکانوں پر بے تحاشا رش رہا ۔علاوہ ازیں کراچی کی عدالت نے سمندر میں نہانے اور ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 50سے زائد افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔