• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مسجد نبوی میں نماز عشاء اور نوافل کی ادائیگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشاء اور نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، جہاں انہوں نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔

مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر، سوڈان اور عالم اسلام کے لیے دعائیں کیں۔

قبل ازیں مدینہ منورہ کے گورنر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف آج رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید