• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: امن و امان کی صورتِحال ابتر، 3 ماہ میں دہشتگردی کے 131 واقعات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہے، 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 131 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 25 واقعات رونما ہوئے. باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے6،6 جبکہ لکی مروت میں 11، خیبر میں 10، کرک اور مردان میں 3،3 واقعات رونما ہوئے۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران پولیس پر 59 حملوں میں 49 پولیس اہل کار شہید جبکہ 68 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختلف کارروائی میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 3 کو ہلاک کر دیا گیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے 22 مقدمات درج کیے گئے۔

خیبر پختون خوا پولیس کو جنوبی اضلاع، شمالی و جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔

ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت نے 7 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید