• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

اس سے قبل جدہ ایئرپورٹ پر جدہ کے گورنر نے وزیراعظم کو رخصت کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق وفد نے آج صبح بیت اللّٰہ کے اندرونی حصے میں جانے کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ بھی ادا کیا۔

پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری پیکیج

سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرز سے پاکستان میں سرمایہ کاری پیکیج کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مکہ مکرمہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج الصفاء پیلس مکہ المکرمہ میں باضابطہ ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید