• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کچلاک کی کلی کتیر کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت دیگر افراد نماز مغرب کی ادا کر رہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹبل محمد انور جاں بحق، جبکہ تین اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی گرگیا، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں تین پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کچلاک دھماکے میں دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کچلاک دھماکے میں دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے، مسجد کے حجرے میں دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا، جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید