راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عیدکی چھٹیوں کے دوران راولپنڈی پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے۔اس دوارن مجموعی طورپر169گھروں،48ہوٹلوں ،جنرل بس سٹینڈسمیت تین اڈوں کی چیکنگ کی گئی اور840افرادکی تلاشی لی گئی۔جب کہ 19مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے عیدکے روزتھانہ صدربیرونی کے علاقہ دھمیال اورگردونواح میں دوپہردوبجے سے چاربجے تک خصوصی سرچ آپریشن کیا اس دوران چالیس گھروں کی تلاشی لی گئی اور198افرادکی چیکنگ کی گئی اورشناختی کوائف جمع کیے گئے جب کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔اسی روزسہہ پہرساڑھے پانچ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک تھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری اورچاہ سلطان کے علاقوں میں سب انسپکٹرمحمداقبال نے پولیس نفری ،فوج جوانوں اورانٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیااس دوران25گھروں کوچیک کیاگیا اور66 افرادکی تلاشی لی گئی اوران کے کوائف معلوم کئے گئے ۔چھ اورسات جولائی کی درمیانی شب تھانہ پیرودھائی کے اہلکاروں ،فوجی جوانوں اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے سب انسپکٹر فاروق کی قیادت میں پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ،ہوٹلوں ،سراؤں اورگردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیاجس میں 33ہوٹلوں اور165افرادکوچیک کیا گیا۔ان میں سے 19افرادکو شناخت نہ ہونے پرحراست میں لےلیاگیا اورمزیدتحقیق کے لیئے انہیں تھانہ پیرودھائی منتقل کردیاگیا۔سات جولائی کو تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالا خان میں سب انسپکٹر ظفراقبال کی قیادت میں پولیس ،فوجی جوانوں اورانٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے سہہ پہرپانچ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک سرچ آپریشن کیااس دوران64گھروں اور153افرادکوچیک کیاگیا،سات جولائی کی دوپہردوبجے سے چاربجے تک تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ماربل فیکٹری ایریااورگردونواح میں پولیس ،فوج اورانٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں اورجوانوں نے سب انسپکٹر ریاض کی قیادت میں سرچ آپریشن کیا اورآپریشن میں چالیس گھروں اور123افرادکی چیکنگ کی گئی۔سات اورآٹھ جولائی کی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے سے لے کر ڈیڑھ بجے رات تک تھانہ مورگاہ کے علاقہ سواں اڈااورگردونواح میں سرچ آپریشن کیاگیاجس میں 15ہوٹلوں دوٹرانسپورٹ اڈوں کی چیکنگ کی گئی جب کہ اس دوران 137افرادکی تلاشی لی گئی اوران کی شناخت معلوم کی گئی اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔