• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون کے ماڈل بننے کے فیصلے پر والدین کا کیا ردِ عمل تھا؟

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون---فائل فوٹو
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون---فائل فوٹو 

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے حسن اور اداکارانہ صلاحتیوں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 17 سال کی عمر ہی میں ماڈل بننے کے لیے گھر چھوڑ کر ممبئی منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں، جو کہ ایک مشہور بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔

پرکاش پڈوکون کی بیٹی، اداکارہ دیپیکا نے محض 17 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا جو کہ کھیلوں کے شعبوں سے بہت مختلف شعبہ ہے۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون نے اپنی بیٹی کے اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب دیپیکا ممبئی چلی گئیں تو اُنہیں کئی راتوں تک نیند نہیں آئی تھی۔

پرکاش پڈوکون نے بیٹی کے ممبئی میں ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی دیپیکا نے نوعمری میں ہی ممبئی منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

دیپیکا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی بیٹی نے جب اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا تو وہ ایک مشکل وقت تھا، دیپیکا نے ہمیں کڑے وقت سے دو چار کر دیا تھا، ہم بہت گھبرائے ہوئے تھے کیونکہ اُس وقت وہ صرف 17 سال کی تھی۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون کے یہ ماڈلنگ اسائنمنٹس ہی تھے جن کی وجہ سے اُن پر ہدایتکار فرح خان کی نظر پڑی اور فرح نے اپنی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کر لیا۔

دوسری جانب چھوٹی عمر میں ہی گھر چھوڑ کر دوسرے شہر منتقل ہونے اور ماڈلنگ میں قسمت آزمانے سے متعلق دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اُس وقت انہوں نے زیادہ سوچا نہیں تھا، اب وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہیں تو حیران ہوتی ہیں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا اور انہوں نے یہ کر دکھایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید