• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اسلام آباد سے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر عید الفطر پر پاکستان اور ترک عوام کیلئے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں قیام امن پر بھی زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے صدر اردوان کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دورے سے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا 7ویں اجلاس کے امکانات بھی روشن ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید