• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ شادی شدہ اور بچے کے باپ ہیں، دوست کا دعویٰ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

معروف بھارتی گلوکار، گیت نگار، اداکار، فلم پروڈیوسر اور ٹیلیویژن پرسنالٹی دلجیت دوسانجھ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نگاہوں سے اوجھل رکھنے کے معاملے میں خاصے محتاط ہیں اور وہ اس حوالے سے کبھی کچھ نہیں بتاتے۔

دلجیت نے حال ہی میں اپنے والدین کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں اچھی زندگی دینے کی خاطر والدین نے انکی مرضی کے خلاف انہیں گاؤں سے ماموں کے گھر بھجوایا جس کی وجہ سے وہ والدین سے ناراض ضرور ہیں، تاہم وہ والدین کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

لیکن اپنی بیوی اور بچے کے بارے میں انہوں نے کبھی کچھ نہیں بتایا اور وہ اس حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیوں پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔

تاہم اب ان کے ایک دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم امر سنگھ چمکیلا میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 40 سالہ دلجیت نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بیٹے کے باپ بھی ہیں۔

دلجیت نے اس پر اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ ان کے اس دوست کا نام تو معلوم نہ ہوسکا تاہم بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجابی گلوکار (دلجیت دوسانجھ) کی اہلیہ بھارتی نژاد امریکی شہری ہیں اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے اور وہ امریکا میں رہتے ہیں۔ 

دریں اثنا یہ بھی معلوم ہے کہ دلجیت کے والدین بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں رہتے ہیں۔ 

اس سے قبل 2019 کی فلم گڈ نیوز میں ان کی ساتھی اداکار کیارا ایڈوانی نے حادثاتی طور پر یہ انکشاف کیا تھا کہ فلم کی ٹیم (جس میں دلجیت بھی شامل تھے) میں ان کے علاوہ سب کے بچے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید