• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر نے شاہ رخ کے رقص کو طاقت کا آتش فشاں قرار دے دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز، ٹیلیویژن پرسنالٹی اور اداکار کرن جوہر نے 1998 کی فلم ڈپلیکیٹ کے ایک پرانے گانے میں شاہ رخ خان کے رقص کو طاقت کا آتش فشاں قرار دیا ہے۔ 

کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر شاہ رخ کے رقص کی ویڈیو شیئر کی اور شاہ رخ کے رقص کے توانا انداز کو سراہا۔ 

کرن نے اس پوسٹ پر جو کیپشن لکھا وہ کچھ یوں ہے۔ ڈپلیکیٹ کی شوٹنگ کرنا بہت ہی تفریحی تھا، شاہ رخ ہر شوٹ میں توانائی کا آتش فشاں نظر آئے، یہ میجک آف نائنٹیز تھا۔ 

علاوہ ازیں فرح خان نے بھی اسی کلپ کو اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا: دراصل یہ فلم تھی جس کے دوران میں کرن جوہر کی بہترین دوست بنی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید