• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ سعود نے اس رمضان المبارک اعتکاف کی سعادت حاصل کرلی

---- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، مصنفہ و پروڈیوسر جویریہ سعود نے اس رمضان المبارک اعتکاف کی سعادت حاصل کرلی۔

گزشتہ شب ہلال عید نظر آُنے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سفید عبایہ میں ملبوس ہاتھوں میں گل دستہ تھامے اپنے اہل و عیال کے سنگ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنے اعتکاف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تو مداح بھی ان کے دیوانے ہوگئے اور ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

اداکارہ نے مداحوں و صارفین کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللہ، اعتکاف، چاند رات اور عید مبارک۔

جویرہ سعود کی تصاویر و کیپشن اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ انہوں نے اس رمضان المبارک اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں پُر نور چہرے کے ساتھ سفید عبائے میں، جائے نماز و تسبیح کے سنگ اس مقام پر دیکھا جاسکتا ہے جہاں انہوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنا اعتکاف مکمل کیا۔

شوال کا چاند نظر آتے ہی جویریہ سعود کے خاوند و اداکار سعود قاسم نے اپنے بچوں جنت اور ابراہیم کے ہمراہ ان کا سرخ و سفید گلاب کے گل دستے کے ساتھ استقبال کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں ساتھی فنکاروں و صارفین کی جانب سے اعتکاف مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید