• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر شہزاد رائے کا دلچسپ خواہش کا اظہار

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار شہزاد رائے نے منفرد خواہش کا اظہار کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے انسٹااسٹوی میں تصویر شیئر کرتے ہوئے مستقبل کے حوالے دلچسپ خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی بوفے سے اپنی پلیٹ میں کھانا نکالتے ہوئے تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے سامنے مختلف اقسام کی ڈشیز موجود ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سفید شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی شہزاد رائے نے انسٹااسٹوری کے کیپشن میں دلچسپ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشااللہ ایک دن ہم سب، سب کچھ ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل ہوجائیں گے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید