• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر سیکیورٹی، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس کو شاباش

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عید الفطر کے موقع پر بہترین سیکیورٹی اقدامات پرسندھ پولیس کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے پولیس اور دیگر فورسز کے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر شہدائے پولیس و رینجرز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قیام ِامن میں مصروفِ عمل پولیس کے جوانوں نے اپنی خوشیاں دوسروں کے لیے قربان کیں۔

وزیرِ داخلہ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ کچے سمیت دیگر شہروں میں بھی پولیس جوان قیام امن کے لیے مصروف عمل ہیں، سندھ حکومت جرائم کی بیخ کنی کے لیے پُر عزم ہے۔

ضیاء الحسن لنجارکا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی حکمتِ عملی اور فورسز کی کاوشوں سے پائیدار امن کو یقینی بنائے گی، عوام کی مدد سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت امن ترقی و استحکام کےمشن کو پورا کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید