• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: امن و امان کیلئے مزید 6 پلاٹون سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی

آزاد کشمیر میں امن و امان کیلئے مزید 6 پلاٹون سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

مظفر آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی درخواست پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف سی3 ماہ تک آزاد کشمیر میں تعینات رہے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے اخراجات حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی۔

سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پنجاب کانسٹیبلری تعینات نہیں کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید