• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتب: طلعت عمران، کراچی

ہم نے ہر سال کی طرح حسبِ روایت امسال بھی سن ڈے میگزین کے ’’عیدالفطر ایڈیشن‘‘ کے لیے آپ کو اپنے پیاروں کے نام پیغامات بھیجنے کا سندیسہ دیا۔ جواباً بہت کم وقت میں بھی آپ کی جانب سے میٹھی عید کی میٹھی میٹھی خوشیوں سے لب ریز، محبّت و چاہت کی شیرینی میں گندھے، دلی جذبات و احساسات پر مبنی متعدّد پیغامات وصول ہوئے۔ 

ذیل میں آج اُن پیغامات کی تیسری اور آخری قسط پیش کی جارہی ہے، یعنی آپ کی نیک تمنّاؤں، محبتّوں اور چاہتوں سے بھرپور پٹاری، ہم آپ ہی کے سامنے کھول کے رکھے دے رہے ہیں۔

(اہلِ خانہ کے نام)

پیارے امّی، ابّواور خاندان کےتمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطرمبارک ۔ (ولید اینڈ مریم، اورنگی ٹائون، کراچی کا پیغام)

(پاک فوج کے جوانوں کے لیے)

پیارے وطن کی سرحدوں پر مامور قوم کے عظیم سپوتوں، بحری، برّی اور فضائی افواج، رینجرز، فرنٹیئرکور، پولیس اور دیگر سکیوریٹی ایجنسیز کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کے حوصلے بلند فرمائے۔(آمین) (علی، حسنین، سمیرہ اور بریرہ ، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(دوست احباب کے نام)

سندھ کے دوسرے بڑے شہر، حیدر آباد کے تمام دوست، احباب اور جملہ عزیز و اقارب کو میٹھی عید کی میٹھی میٹھی خوشیاں مبارک ہوں۔ (عبدالعلیم، رحیم، زبیر اور کریم، شاہی بازار، حیدر آباد کا پیغام)

(باجی اور یاسر بھائی کے نام)

باجی اور یاسر بھائی کو اپنی شادی کی پہلی عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ پاک آپ کو سدا خوش رکھے۔ (وہاب، کیف الوریٰ اور وہاج ، شاہی بازار، حیدرآباد کی جانب سے)

(پیارو ں کے نام)

عیدالفطر کے مسرّت موقعے پر ہمیں تمام گِلے شکوے بُھلا کر ایک دوسرے سے خلوصِ دل سے ملنا چاہیے۔ پیارے امّی، ابّو! آپ کو اس دُنیا سے گزرے برسوں گزر گئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ہمیں صبر سے جینے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ (آمین ) (انجم مشیر، کراچی کا پیغام)

(دوستوں کے لیے )

آبائی شہر، میر پور ساکرو میں بسنے والے تمام دوست احباب کو عیدالفطر مبارک ۔ (ارسلان، گوہر، ریحان قریشی اینڈ برادرز، میر پور ساکرو سے)

(جنگ،’’ سن ڈے میگزین‘‘ کی ٹیم کے نام)

میری جانب سے جنگ، سن ڈے میگزین کی پوری ٹیم خصوصاً نرجس ملک، ہمایوں ظفر، منور مرزا، منور راجپوت، محمود میاں نجمی، رؤف ظفر، ڈاکٹر قمر عبّاس، راؤ شاہد اور دیگر تمام اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سب کو شاد و آباد رکھے اور سن ڈے میگزین دن دُگنی، رات چوگنی ترقّی کرتا رہے۔ (آمین) (محمد اسحاق قریشی، اورنگی ٹائون، کراچی کی جانب سے )

(دوستوں کے نام)

پیارے دوستوں، عاصم، حمید، عبدالرزاق، غلام مصطفیٰ، امتیاز اور حافظ علی حسن کو میٹھی عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ (م۔ا۔ق کراچی کا پیغام)

(فیملی کے نام)

امّی، ابّو، شاداب بھائی، باجی اور تمام اہلِ خانہ کو عیدالفطر مبارک ہو۔ (معاذ زاہد، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(عالمِ اسلام کے نام)

ہم سب کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔ (معاذ، فیضان، حسن اور عزیز، کراچی سے)

(رشتے داروں کے نام)

ہم سب کی جانب سے نانی، ماموں، چچا، چچی، عقیل بھائی اور ان کے مُنّے، غلام مصطفیٰ کو عیدالفطر کی مبارک باد قبول ہو۔ (حسیب، منیب اینڈ سسٹرز، کراچی کی جانب سے)

(عقیل بھائی اور باجی کے نام)

عقیل بھائی اور باجی کو بیٹے کی ولادتِ باسعادت اور پیارے مُنّے کے ساتھ عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ مُنّے کو عمرِ دراز عطا فرمائے۔ آمین (مریم خلیل، کراچی کی مبارک باد اور دُعا)

(اہلِ وطن کے نام)

تمام اہلِ وطن کو پاکستان کا 79واں یومِ آزادی اور عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ (احسان، لاریب، نہال اور عدنان، کراچی کا پیغام)

(دوست احباب کے نام)

اپنے آبائی شہر، جنگ شاہی، ضلع ٹھٹھہ کے تمام دوست احباب خصوصاً مولانا فضل اللہ، حاجی حبیب اللہ، حافظ علی حسن اور دیگر باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو سدا خوش رکھے۔ (حاجی خلیل الرحمٰن، محمد اسحٰق اینڈ براردرز، کراچی کی جانب سے)

(پختون بھائیوں کے نام)

پختون بھائیوں کو دل و جان سے چھوٹی عید کی بڑی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا خاص کرم فرمائے۔ (علی، احمد جان، متین، مرید اور خالد، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(قائم خانی برادری کے لیے)

ٹنڈو الٰہ یار میں مقیم پیارے ماموں اور جملہ قائم خانی برادری کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک ہو۔ (فیضان قائم خانی اور ارسلان قائم خانی، کراچی سے)

(جمعیت القریش کے نام)

جمعیت القریش اور جملہ قریشی برادرز کو دل کی گہرائیوں سے میٹھی عید کی میٹھی میٹھی خوشیاں مبارک ہوں۔ (قاسم بھائی اینڈ برادرز، کراچی کا پیغام)

(فلسطینی بھائیوں کے لیے)

عیدالفطر کے موقعے پر ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ سب کو اجتماعی دُعا کرنی چاہیے کہ اللہ پاک ان کو صبر و استقلال عطا فرمائے۔ (غلام علی و بیگم، گھارو، ضلع ٹھٹھہ سے)

(پیاری بیگم صاحبہ کے نام)

تمام اہلِ خانہ اور میری پیاری بیگم صاحبہ کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ پاک ہمارے گھروں پر رحمت فرمائے۔ (ندیم شریف، ایف بی ایریا، کراچی کی جانب سے)

(عبّاسی برادری کے لیے)

عبّاسی برادری کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر مبارک ہو۔ (قدیر احمد، عامر، ضمیر، صغیر، طہٰ، اورنگی ٹاؤن، کراچی کی جانب سے)

(عزیز و اقارب اور اہلِ محلّہ کے نام)

تمام عزیز و اقارب اور اہلِ محلّہ کو میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں مبارک ہوں۔ (ڈاکٹر زرینہ اور ڈاکٹر ساجدہ قریشی، نارتھ کراچی سے)

(قارئین کے نام)

جنگ، سن ڈے میگزین کے قارئین کو بہت بہت عید مبارک۔ (منصور اور بابر جیلانی، کراچی کی طرف سے)

(اہلِ حیدر آباد و کوٹری کے نام)

حیدر آباد اور کوٹری میں رہائش پذیر تمام اہلِ خانہ کو عید مبارک قبول ہو۔ (حذیفہ، فرہاد، مانی اور عُمر، کراچی کا پیغام)

(نارتھ کراچی کے باسیوں کے نام)

نارتھ کراچی میں بسنے والے تمام اہلِ وطن کو میٹھی عید کی میٹھی میٹھی خوشیاں مبارک ہوں۔ (حاجی یامین، انس، ابدال اور علی موسیٰ، فاطمہ جناح کالونی، کراچی سے)

(دوستوں کے نام)

تمام دوست احباب کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی دوستی یونہی سلامت رکھے۔ (آمین) (محمد آصف، کمال بھائی، شکیل احمد اور میر احمد، کراچی سے)

(دوستوں کے نام)

میرے پیارے دوستوں امتیاز قریشی، حافظ عبدالحمید، عبدالرزاق، توفیق، غلام مصطفیٰ، حافظ علی حسن اور کالج کے تمام کلاس فیلوز کو عیدالفطر مبارک ہو۔ (م۔ا۔ق، جنگ شاہی، ضلع ٹھٹھہ)

برادرِ نسبتی خالد محمود لودھی مرحوم کے نام

خالقِ کائنات نے ابتدائے آفرینش ہی سے سلسلۂ مرگ و زیست قائم کر رکھا ہے، جس سے کسی کو مفر نہیں۔ ہر ذی رُوح نے اک دن داعیٔ اجل کو لبیّک کہنا ہے۔ گزشتہ ماہ فروری میں بھائیوں میں سب سے چھوٹے میرے برادرِ نسبتی خالد محمود لودھی ایک طویل عرصہ فالج اور گردوں کے امراض میں مبتلا رہنے کے بعد داغِ مفارقت دے کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ عیدالفطر کے موقعے پر دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی بخشش و مغفرت فرمائے اور اُنہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین

حشر تک تیری لحد مطلعِ انوار رہے

عنبریں قبر رہے، روضۂ رضوان سے تیری

ہو زیارت تجھے سرکارِ دو عالمؐ کی نصیب

رحمتِ حق ترے مرقد پہ ضیا بار رہے (محمد سلیم خان، جنجوعہ ٹائون، اڈیالہ روڈ، راول پنڈی کی طرف سے)

(والدِ محترم اور بھائیوں کے نام)

رکھنا سنبھال کے چند خوشیاں میرے لیے

مَیں لوٹ آئوں گا تو عید منائیں گے

تنہا بیٹھ کر تمہیں پردیس میں یاد کریں گے

تمہاری یادوں کے سنگ ہم بھی عید منائیں گے (بابر سلیم، لاہور کا پیغام)

(اُمُتِ مسلمہ کے نام)

نماز ِعید کے بعد گلے ملتے ہی دل سے تمام نفرتیں، کدورتیں اور رنجشیں بھی ختم ہو جانی چاہئیں، جن رشتے داروں سے ہمارے تعلقات منقطع ہوں، اُنہیں بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، کیوں کہ عید نام ہی خوشی کے احساس کا ہے اور یہ خوشیاں ہمیں اپنوں ہی کے ساتھ بانٹنی چاہئیں۔ 

عموماً نمازِ عید کے بعد لوگ قبرستانوں کا رُخ اس لیے کرتے ہیں کہ ہمارے پیارے ہماری راہ تک رہے ہوتے ہیں۔ مرحومین کے لیے دُعائے مغفرت ضرور کریں، مگر زندوں کے ساتھ بھی حُسنِ سلوک کا اظہار لازماً ہونا چاہیے کہ خدا جانے کس کی رفاقت کب تک میسّر ہے۔ میری طرف سے تمام اہلِ وطن کو عید الفطر مبارک ہو۔ (مستقیم نبی، نواب شاہ کا پیغام)

(اہلِ وطن کے لیے)

تمام اہلِ وطن کو سن ہجری کے حساب سے وطنِ عزیز کا 79واں یومِ آزادی اور عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ پاک ہمارے پیارے وطن پاکستان کو تا قیامت سلامت رکھے اور پوری قوم کو آپس میں محبّت و یگانگت اور بھائی چارے سے رہنے کی توفیق فرمائے۔ (آمین) (حافظ حسیب الرحمٰن، علی رضا اور امداد عطاّری، کراچی کی جانب سے)