وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشکی میں اغواء کے بعد بس مسافروں کے قتل واقعے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دُکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعے کی کوئی گنجائش نہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔