وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کےلیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ انشاءاللّٰہ، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہوجائے گی، الحمداللّٰہ! ، ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔