بھارت کے ورسٹائل اداکار سیاجی شندے کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاجی شندے کو دو روز قبل سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔
بعد ازاں سیاجی شندے نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب میں بہت بہتر ہوں، فکر کی کوئی بات نہیں، آپ کو محظوظ کرنے جلد آؤں گا۔
معروف کامیڈین سنیل گروور نے سیاجی کے پیغام پر ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔