بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے بھارت سے 2 ہزار 843 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے جو 10 روز یہاں قیام کریں گے۔
سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے ننکانہ صاحب، سچا سودا، حسن ابدال جائیں گے اور 22 اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب ملک بھر سے بھی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آمد شروع ہوگئی ہے۔
گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی میلہ تین دن جاری رہے گا۔
ڈی پی او اٹک کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 سو کے قریب افسران و اہلکارز تعینات ہیں، جبکہ ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔