• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھنٹہ گھر میں مچھلی منڈی کوپشاور شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی ہدایات گھنٹہ گھر ہریٹیج ٹریل فوڈ اسٹریٹ کی خوبصورتی کو متاثر کرنے والی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلعی انتظامیہ اور کیپٹل میٹرو پولیٹن پولیٹن گورنمنٹ کو مچھلی منڈی شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور نے گھنٹہ گھر ہریٹیج ٹریل فوڈ اسٹریٹ کی خراب حالات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کئے تھے جس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے ڈپٹی کمشنر کو فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کرنے اور خراب صورتحال کے باعث بننے والے عوامل کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کئے جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن پولیٹن گورنمنٹ کے ہمراہ دورہ کرکے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا تھا کہ گھنٹہ گھر میں قائم خود ساختہ مچھلی منڈی کی وجہ سے سے فوڈ اسٹریٹ اور ہیئرٹیج ٹریل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گھنٹہ گھر مچھلی منڈی کو فوری طور پر اندرون شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے واضح کیا کہ اس کے ساتھ ساتھ اندرون شہر دیگر علاقوں میں مشکلات پیدا کرنے والے کاروبار کی بھی نشاندہی کی جائے اور باہر منتقلی کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائےْ
پشاور سے مزید